کراچی( ثاقب صغیر )قومی پاسپورٹ میں چند سیکورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر قومی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کے حوالے سے زیر گردش مختلف جعلی تصاویر کے حوالے سے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سخت نوٹس لیا ہے۔حکام کے مطابق پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔