اسلام آباد (ایوب ناصر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان نے ادارے کے افسران کے آفسز نہ آنے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام سرکلز میں معاملات معمول کے مطابق چل رہے ہیں ، سائبر کرائم ایجنسی کے صرف ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہاکہ نوٹسز ، شکایات اور انکوائریاں سرکاری دفاتر کا معمول ہیں ، دفاتر میں اکا دکا افسران کا رخصت پر جانا بھی معمول کا حصہ ہے ۔