• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثہ؛ 2 ملزمان کو 20 ،20 سال قید بامشقت ،14 لاکھ جرمانے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو 20 ،20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنایا گیا سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید