• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے زیر حراست افسران کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد/کراچی (ایوب ناصر ،اسد ابن حسن) معلوم ہوا کہ لاہور میں خفیہ ذرائع کی طرف سے حراست میں لیے گئے نیشنل سائبر انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں منگل کو متعلقہ عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ،حراست میں لئے گئے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز ، انچارج لاہور زوار حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور ایس ایچ او علی رضا کے علاؤہ ایک پرائیویٹ شخص بھی شامل ہیں۔ کراچی سے اسد ابن حسن کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ایک انتہائی سینئر افسر کو بھی نامزد کیا گیا ہے مگر اس کی تصدیق نہ ہو سکی ۔ مقدمے کی تفصیلات اور ملزمان کے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون محمد علی ضیاء اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے سربراہ اسد مظفر سے متعدد بار رابطہ کیا گیا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا -
اہم خبریں سے مزید