راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کر دی، بار بار طلبی کے باوجود ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیئرمین نادرا کو ملزمہ کا شناختی کارڈ اور ڈی جی پاسپورٹ کو ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے جبکہ گورنر سٹیٹ بینک کو ملزمہ کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز کسی بھی ادارے کی طرف سے رپورٹ فراہم نہ کئے جانے پر عدالت نے علیمہ خانم کے دوبارہ سے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ اداروں کو تیس اکتوبر تک مکمل رپورٹس فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔