• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی امتیاز میر کے قتل میں ملوث لشکر ثاراللّٰہ کے4 ملزمان گرفتار کرلئے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہےکہ صحافی امتیاز میر کے قتل میں ملوث زینبیون بریگیڈ کی ذیلی تنظیم لشکر ثاراللہ کے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان نے صحافی امتیاز میر کو اسرائیل کے حق میں پروگرام کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا ،اس بات کا انکشاف انہوں نے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڑھو ،ڈی آئی جی ایسٹ اور پولیس کے دیگر آفسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،وزیر داخلہ سندھ نے بتایا ہےکہ ضلع کورنگی پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی شوٹر سید اجلال زیدی بھی شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید