کوئٹہ( خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس ہوااجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ محمد سمیع، ڈائریکٹر بی ٹی ای بی شکیل احمد ،ڈی ایس پی ٹریفک سیف اللہ، چیف انجینئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسحاق مینگل ،ایس پی ٹریفک صدر سید عاصم علی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی متعدد اہم فیصلے کیے گئےکمشنرنے کہا کہ شہر بھر میں غیر فعال ٹریفک سگنلز کو فوری طور پر فعال کیا جائے جبکہ نئے سگنلز کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے منان چوک اور چائنا چوک پر جلد ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں جبکہ ٹی این ٹی چوک پر سگنل کی تنصیب کا کام جاری ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیوی ٹریفک کو پلوں کے استعمال سے روکے تاکہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ پلوں کے ڈھانچے کو نقصان سے بچایا جا سکے اس کے علاوہ بند سڑکوں کی بحالی اور جہاں ضرورت ہو وہاں یوٹرنز اور انٹرسیکشنز کی درستگی کے اقدامات بھی تجویز کیے گئے بغیر پرمٹ چلنے والے رکشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ٹیکسی اسٹینڈز اور دیگر پارکنگ پوائنٹس کو نو پارکنگ زون قرار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاکسی بھی قسم کی سڑک کٹنگ یا کھدائی بغیر پیشگی اطلاع کے نہ کی جائےمرکزی بازار میں موٹر سائیکل شورومز کے باہر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔