• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنی خاتون صدر کو رافیل طیارے میں سیر کرادی

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت نے اپنی خاتون صدر کو رافیل طیارے میں سیر کرادی۔ 30 منٹ کی پرواز کے دوران صدرمرمو کو جہاز کے مختلف فنکشنز اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔جنگی طاقت کا تاثر مزید مضبوط کرنیکی کوشش، دروپدی مرمو کا کہنا تھا رافیل میں پرواز ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ہریانہ کے امبالہ ایئر بیس پر رافیل جنگی طیارے میں پہلی بار اُڑان بھری، جس سے وہ بھارت کی پہلی صدر بن گئیں جنہوں نے اس جدید طیارے میں پرواز کی۔ 30 منٹ کی اس پرواز کے دوران صدر مرمو کو رافیل کے مختلف فنکشنز اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید