• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پرشانت کشور کی مسلم امیدوار کے ساتھ حاضری کے بعد مندر کی صفائی

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں پرشانت کشور کی مسلم امیدوار کے ساتھ حاضری کے بعد مندر کی صفائی، مسلم امیدوار پر مقامی افراد نے اعتراض اٹھایا، پجاریوں نے پنچ گویہ اور گنگا جل سے ہیکل کی صفائی کی۔ بہار کے ضلع مدھوبنی میں اس وقت نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جب جان سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور اپنے مسلم امیدوار پرویز عالم کے ساتھ کاپلیشور ناتھ مہادیو مندر گئے اور منگل کی رات دیوتاؤں کے سامنے دعا کی۔ ان کے جانے کے فوراً بعد مندر کے پجاریوں نے پنچ گویہ (دودھ، دہی، گھی، گائے کا پیشاب اور گوبر) اور گنگا جل سے مندر کی صفائی کی۔

دنیا بھر سے سے مزید