مظفر آباد (نمائندہ جنگ )آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کے ذریعے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے کا معاملے پر نیا رخ اختیار کرگیا ن لیگ نے اپریل میں نئے انتخابات کا مطالبہ رکھ دیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم تین وزراء کے ساتھ تخت مظفرآباد پر قابض ہو کر من مانیاں کررہے ہیں ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کیلئے قبل از وقت انتخابات کی شرط رکھ کر چوہدری انوار الحق کو مزید لابنگ کا وقت دے دیا ادھر پیپلز پارٹی مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کے باوجود وزارت اعظمٰی کا تاج کس کے سر سجے گا کا اعلان کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی پیپلز پارٹی کے اندر گروپ بندی کے باعث چوہدری انوار الحق ڈیڑھ سال زیادہ حکومت کرگئے ورنہ عدم اعتماد ڈیڑھ سال پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔