• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کیلئے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، رات گئے بحال

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرشہر میں سخت حفاظتی انتظامات ‘24گھنٹوں کیلئے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند ‘رات گئے بحال،شہرمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری ،ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ایف سی اور پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگاکر مشکوک موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کی تلاشی کا کام بھی جاری رکھا ‘شہر میں پولیس اور ایف سی کے مسلح دستے گشت کرتے رہے۔ کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جو نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے شہریوں کو جامع تلاشی کے بعد مساجد اورامام بارگاہوں میں جانے کی اجازت دے رہے تھے جبکہ ایم پی ایز ہاسٹل میں واقع مسجد کو عام شہریوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا جس سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی تھی جو رات گئے بحال کردی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید