کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، جسکی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جسکا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں 24 کلومیٹر پر تھا۔