کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 411 گزشتہ شام پونے 6 بجے دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔ 45 منٹ کی پرواز کے بعد طیارہ مسقط کے قریب تھا کیبن میں ہوا کے دباؤ میں شدید کمی پیدا ہوئی۔ تیارات 30 ہزار فٹ کی بلندی سے 16 ہزار فٹ پر آگیا۔ طیارے نے ایک گھنٹے کا سفر اسی بلندی پر طے کیا مزید 27 منٹ کے سفر کے دوران پرواز نے سمندر پر 12000 کے بعد 9 ہزار فٹ پر سفر کیا۔ اس انتہائی نچلی پرواز کے دوران طیارے کے دو بار راڈار سے سگنل بھی منقطع ہوئے۔ طیارے کی فنی خرابی جمعرات کو دور ہوسکی۔ اس صورتحال سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔