کراچی( افضل ندیم ڈوگر) انتظامی وجوہات کی بنا پر کراچی اسلام اباد اور دبئی کراچی کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 62 پروازوں میں تاخیر ہوئی اسلام اباد ایئرپورٹ کی 14 لاہور کی 23 کراچی کی 11 ملتان فیصل اباد سیالکوٹ اور پشاور کی 14 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد سے ریاض اور جدہ کی نجی ایئر کی دو پروازوں میں چوتھے دن بھی 19 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ جدہ لاہور کی پرواز پی ایف 716 جمعہ کو بھی 19 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ نجی ایئر کی لاہور کراچی کی پرواز پی ایف 145 میں ساڑھے 19 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی اسلام اباد کی قومی ایئر کی دو پروازوں پی کے 300، 301 میں 6 گھنٹے، دبئی پشاور کی پرواز پی کے 284، پشاور ابوظہبی پی کے 217 میں 5 گھنٹے سے زائد، اسلام اباد ابوظہبی کی پرواز پی اے 230 میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔