• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بین الاقوامی سرحدوں کے قریب بھارتی مشقوں کا نوٹس

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے ان فوجی مشقوں کا نوٹس لیا ہے جو بھارت اپنی بین الاقوامی سرحدوں کے قریب جیسلمیر اور رن آف کچھ کے علاقوں میں کر رہا ہے۔ پاکستان اس بات سے آگاہ ہے کہ بھارتیوں نے اس مقصد کے لیے اس ماہ کی 10 تاریخ تک کی توسیع کا نوٹم جاری کر رکھا ہے۔جنگ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہماری مسلح افواج اس معاملے پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ’جیسا کو تیسا اور اس سے بڑھ کر‘ کی حکمت عملی کے تحت دیا جائے گا۔ ہم نے یہ یقین دہانی پہلے بھی کروائی ہے اور اب بھی کرواتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں، اندرابی نے کہا کہ امریکہ بھارت کا دس سالہ دفاعی فریم ورک معاہدہ ایک بہت حالیہ پیش رفت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید