کراچی ( آن لائن ) پاکستان سے چین اور ملائشیا تک سمندری راہداری فعال، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن ( این ایل سی ) نے پاکستان کو چین اور جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک کرنے والی نئی بین الاقوامی شپنگ سروس کا کامیاب آغاز کر دیا ۔ کراچی پورٹ پر منعقد افتتاحی تقریب میں این ایل سی، پاکستان ٹرانسپورٹ کمپنی ( پی ٹی ) اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس نئے اقدام کے تحت مال بردار پہلا بحری جہاز چین اور ملائشیا سے کراچی پورٹ پہنچا اور اب یہ جہاز پورٹ کلانگ، چنگ ڈاؤ، نِنگ بو، جبلِ علی اور کراچی کے درمیان باقاعدہ سفر کرے گا۔