پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )پیرس کے نواحی علاقے میں زیر حراست خاتون سے زیادتی کے الزام میں دو پولیس افسر گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس واقعہ شمال مشرقی پیرس مضافاتی قصبے Bobigny میں ایک عدالت کے اندر پیش آیا، جہاں ایک 26سالہ خاتون کو والدین کی غفلت کے الزامات پر طلب کیا گیا تھا۔ دو پولیس افسران، جن کی عمر 23اور 35سال بتائی گئی ہے، کو اس خاتون کے ساتھ جب وہ حراست میں تھی یک شب جمعرات سے بدھ کی سمت میں مبینہ زیادتی کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے تفتیشی ماخذ کا کہنا ہے کہ ایک افسر کے موبائل فون پر چارسیکنڈ کی ویڈیو ملی ہے، جس میں جنسی عمل دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو شواہد کا وجود اس کیس کو اور سنگین بنا دیتا ہے کیونکہ یہ عدالتی کارروائی اور عوامی مکالمے دونوں میں اہم کردار ادا کرے گا متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عدالت کے حفاظتی خلیے (cell) میں تھی، اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔