• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں سب سے زیادہ کمانے والے آنجہانی فنکار، مائیکل جیکسن پھر سرفہرست

کراچی (نیوز ڈیسک) 2025میں سب سے زیادہ کمانے والے آنجہانی فنکاروں میں مائیکل جیکسن ایک بار پھر سرفہرست رہے۔ ایلوس پریسلے، پرنس، مائلز ڈیوس، نوریئس بی آئی جی اور جِمی بفِٹ بھی فوربس فہرست میں شامل ہیں۔ فوربس کی 2025 کی فہرست کے مطابق مائیکل جیکسن ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے آنجہانی فنکار قرار پائے ہیں، جن کے اثاثوں نے وفات کے بعد اب تک 3.5 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے۔ ایلوس پریسلے، پرنس، مائلز ڈیوس، نوریئس بی آئی جی اور جِمی بفِٹ بھی نمایاں کمائی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ جیکسن کی آمدنی زیادہ تر اُن کے میوزک کیٹلاگ اور ریکارڈنگز کے حقوق کی فروخت سے حاصل ہوئی، جن میں 2024 میں سونی کے ساتھ 600 ملین ڈالر کا معاہدہ شامل ہے۔ ان کی فلم “This Is It”، سرک ڈو سولے کے شوز اور برادوی میوزیکل “MJ” نے بھی بڑی کامیابی حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ الزامات اور تنازعات کے باوجود مائیکل جیکسن کا برانڈ آج بھی دنیا کے سب سے زیادہ منافع بخش ناموں میں شمار ہوتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید