واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں عیسائیوں کے قتل پر فضائی حملوں کی دھمکی دے دی ہے لیکن نائجیریا کی حکومت نے امریکی صدر کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ٹرمپ نے نوتشکیل محکمہ جنگ کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دید یا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نائجیریا کی حکومت عیسائیوں کا قتل نہیں رکوائی گی۔ ٹرمپ نے مظالم کا ذمہ دار کسی گروہ کی نشاندہی کیے بغیر مینہ اسلامی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو حکم دیا ہے کہ اگر ’’اسلامی دہشت گرد‘‘ باز نہ آئے تو امریکہ کا نائجیریا پر فضائی حملہ نہایت سرعت کے ساتھ سفاکی سے ہوگا۔