پشاور(این این آئی)شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیاجبکہ چار سے 5کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں‘سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینی ٹائزیشن آپریشن شروع کر دیاگیا ۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی‘اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔ بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں 2 خوارج کے ہلاک اور 4سے 5کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔