• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم پر کام شروع نہیں ہوا، ڈنکے کی چوٹ پر لائینگے، بیرسٹر عقیل

لاہور (این این آئی) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہاہے کہ ابھی 27ویں ترمیم پر کام شروع نہیں ہوا، 27ویں ترمیم جب بھی آئیگی ڈنکے کی چوٹ پرآئے گی، 27ویں ترمیم لائیں گے اور یہ ہمارا استحقاق ہے،اپوزیشن سے اتفاق رائے نہیں ہوتا تو 27ویں ترمیم کے لئے ہمارے پاس نمبرز موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پیر کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو رہا، 26ویں ترمیم اسی پارلیمنٹ نے کی،27ویں بھی یہی کریگی، جماعتوں کو اتفاق کرنا چاہیے، لوکل گورنمنٹ اسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، 140اے میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں ترمیم کیلئے ہمارے پاس نمبرز موجود ہیں، اپوزیشن سے اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ہمارے پاس دوتہائی اکثریت موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید