کراچی (نیوز ڈیسک) شاہ رخ خان کی جائیدادیں، منت سے دبئی کے ولا تک شاہانہ زندگی کا سفر، 60 ویں سالگرہ پر سپر اسٹار کی شاندار جائیدادوں پر ایک نظر، گوری خان کے ڈیزائن کردہ گھر، خان فیملی کی یادوں سے سجے ہوئے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی 60ویں سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر ان کی شاندار جائیدادیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ممبئی کے بندرا میں واقع ان کا مشہور سمندر کنارے بنگلہ ’منت‘ دو دہائیوں سے شہر کی پہچان اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس کے علاوہ خان خاندان کے پاس ممبئی کے کارٹر روڈ پر ایک پرانا فلیٹ، علی باغ میں تقریباً 250 کروڑ روپے مالیت کا وسیع و عریض فارم ہاؤس، دبئی کے پام جمیرہ میں ’جنت‘ نامی قیمتی ولا، اور دہلی کے پنچشیل پارک میں ایک پرخلوص یادوں سے بھرا گھر بھی شامل ہے۔