• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی خانگڑھ آمد، گوہر پیلس میں مہر برادران سے تعزیت

خانپور مہر (رپورٹ: نذیر احمد ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خانگڑھ آمد، گوہر پیلس میں مہر برادران سے تعزیت انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعا کی تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر سے بذریعہ روڈ خانگڑھ پہنچے، جہاں انہوں نے ایم این اے سردار علی گوہر خان مہر، رکن سندھ اسمبلی علی نواز عرف راجا خان مہر کی والدہ اور صوبائی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر و ضلعی چیئرمین بنگل خان مہر کی چچی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی ااس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی ، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان، شبیر بجارانی، امداد پتافی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ خانگڑھ میں وزیراعلیٰ سندھ کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید