اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے ایس پی عدیل اکبر کی موت کی انکوائری نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہونے کے دعوے کے باوجود اتوار کی رات گئے تک شہر اقتدار کے اعلیٰ پولیس افسران رپورٹ کے حوالے سے تصدیق کیلئے آمادہ نہ تھے، تین ڈی آئی جی اور اے آئی جی لیگل جمعہ 24اکتوبر سے تسلسل کے ساتھ مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں، شہر اقتدار میں میڈیا قیاس آرائیاں کر رہا ہے ، قتل عمد ، خود کشی یا حادثاتی موت ابھی تک تحریری شکل میں موجود نہیں ، انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی سے بھی رابطہ کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا ۔