• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک اور بھارتی خاتون شاپ لفٹنگ کے الزام میں گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکہ میں ایک اور بھارتی خاتون شاپ لفٹنگ کے الزام میں گرفتار، پولیس کے سامنے رونے اور سوری کہنے کی ویڈیو وائرل، خاتون کا کہنا تھا میں سامان کی ادائیگی کرنا بھول گئی تھی، امریکہ میں ایک بھارتی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے سامنے روتے ہوئے شاپ لفٹنگ کے الزام پر معافی مانگ رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون کہتی سنائی دیتی ہے کہ وہ سامان کی ادائیگی کرنا ’’بھول گئی تھی‘‘ اور اس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔ تاہم پولیس اہلکار اسے مسلسل سمجھاتے اور قانونی کارروائی کے بارے میں آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی، اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی، مگر اسے مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین نے اس واقعے پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض نے خاتون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے یہ محض غلط فہمی ہو۔
اہم خبریں سے مزید