کراچی (نیوز ڈیسک) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 70سال عمر میں موسیقی سننا ڈیمینشیا کو 40 فیصد تک ٹال دیتا ہے، موسیقی سننے والوں میں 39 فیصد، ساز بجانے والوں میں 35فیصد کم خطرہ، دونوں سرگرمیاں دماغی صحت کیلئے زیادہ مؤثر ثابت ہوئیں۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق 70سال سے زائد عمر کے وہ افراد جو باقاعدگی سے موسیقی سنتے یا کوئی ساز بجاتے ہیں، ان میں ڈیمینشیا (یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی) کے خطرے میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ موسیقی سننے والوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ تقریباً 39 فیصد کم تھا، جبکہ ساز بجانے والوں میں یہ خطرہ 35 فیصد کم پایا گیا۔ اگر کوئی شخص دونوں سرگرمیوں میں حصہ لے تو یہ دماغی صحت پر مزید مثبت اثر ڈالتی ہیں۔