• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین اسکینڈل کے اثرات برقرار، سابق پرنس اینڈریو سے آخری عہدہ بھی واپس لینے کا تیاری

لندن(نیوز ڈیسک)ایپسٹین اسکینڈل کے اثرات برقرار،سابق پرنس اینڈریو سے آخری عہدہ بھی واپس لینے کا تیاری ،جنسی استحصال کے متاثرین کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے،شاہی خاندان کا واضح اور دوٹوک پیغام ،برطانیہ کی حکومت نے اتوار کو کہا کہ وہ سابق پرنس اینڈریو سے ان کا آخری فوجی عہدہ، وائس ایڈمرل کا اعزازی خطاب، واپس لینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اینڈریو کو 2022 میں ان کی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم نے ورجینیا جوفرے کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد ان کے تمام اعزازی فوجی خطابات سے محروم کر دیا تھا۔ تازہ ترین قدم کنگ چارلس سوم کی جانب سے ان کے چھوٹے بھائی کے تمام بقیہ شاہی خطابات اور اعزازات ہٹائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جو ایپسٹین کے ساتھ اینڈریو کے تعلقات پر برطانیہ میں بڑھتے ہوئے غصے کے سبب کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید