• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اور کینیڈا نے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے پیداوار میں اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماں نے ہائبرڈ بیجوں کی تیاری، لائیو اسٹاک کی افزائش، اور فیڈ فارمولیشن کے شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ ملکی زرعی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ کینولا کی کاشت کے فروغ سے نہ صرف زرعی پیداوار میں جدت آئے گی بلکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بھی ممکن ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید