نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی بھی جیتنا ہے، حکومت کی خواہش ہے ٹیکس کی شرح میں کمی لائے ،اس کیلئے ٹیکس چوری کے خلاف قوم کو جہاد کرنا ہو گاٹیکس چوری ختم نہ ہوئی تو بوجھ ٹیکس ادا کرنے والوں پر پڑیگا اور بالخصوص تنخواہ دار طبقہ وہ بوجھ اٹھاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں آر ایل این جی کنکشنز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے ،جب ہمیں حکومت ملی اس وقت معیشت اور دیگر شعبے تباہ حال تھے آج ان میں رفتہ رفتہ بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی ،اس وقت ہماری ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10.5فیصد ہے جو کم ترین شرح ہیں،جو آنے والے وہ چیلنجز ہیں اس کیلئے ہم چاہتے ہیں کہ ترقی کرنی ہے تو پوری قوم کو حصہ ڈالنا ہو گا۔