کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ویڈیو پر طلاق کی افواہیں، نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس کی پیشگوئی کی ہے کہ وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کرینگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی سی ای او ایریکا کرک کی ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے اس ایونٹ کی تصاویر کے بعد ان دونوں کے تعلقات پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ اس دوران نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک متنازع پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وینس آئندہ سال کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے طلاق لے کر ایریکا کرک سے شادی کریں گے۔ ان کا یہ بیان X (سابق ٹوئٹر) پر 85 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔