• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہئے، عطا تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو تعاون کی پیش کش کی تھی سیاست میں بات چیت ہونی چاہئے۔ سیاست کرنا ان کا حق ہے البتہ خیبرپختونخوا کے معاملات بھی ان کی ذمہ داری ہے صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی اور میں سمجھتا ہوں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے بات چیت ہونی چاہئے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ درجہ حرارت کم نہ ہوا تو پی ٹی آئی لانگ مارچ کرے گی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے گی جس کے جواب میں وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائے گی۔ میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ چھ نومبر کو پاک افغان اعلیٰ سطح مذاکرات پر ساری نظریں استنبول پر لگی ہوئی ہیں دونوں طرف سے بندوقیں خاموش البتہ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ملاقات پر بڑی بات چیت ہو رہی ہے ۔پاک بھارت جنگ میں جو بھارت کو نقصان پہنچا وہ آج بھی بھارت میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے ایئر انڈیا کا بھٹہ بٹھا دیا ہے اور اڈانی کا دفاع کرنے والے میڈیا نے ایئر انڈیا کی دیش بھگتی پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید