• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو حملہ، 11 افراد زخمی، دو کی حالت ناک

کراچی (جنگ نیوز) برطانیہ میں ٹرین پر چاقو حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دو برطانوی ملزمان گرفتار، پولیس کا کہنا ہے واقعہ دہشت گردی نہیں، بادشاہ چارلس اور وزیر اعظم نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انگلینڈ کے شہر ہنٹنگڈن میں لندن جانے والی ٹرین پر چاقو سے حملے میں 11افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ عام فوجداری جرم معلوم ہوتا ہے۔ دو برطانوی شہری ایک سیاہ فام اور ایک کیریبین نژاد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور بادشاہ چارلس نے واقعے پر افسوس اور صدمہ ظاہر کیا، جبکہ وزیر داخلہ شبانہ محمود نے عوام سے افواہوں سے گریز کی اپیل کی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید