لاہور (سودی)سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن (ٹی ڈبلیو ایف) نے پاکستان میں مالی خواندگی کو بڑھانے اور شمولیت پر مبنی مالی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو ہو گیا اس شراکت داری سے دونوں ادارے مالی خدمات سے محروم لوگوں کی مالی شمولیت بڑھانے کے لیے سازگار ماحول تخلیق کریں گے۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جناب سلیم اللہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی مالی نظام میں شمولیت کو بڑھانے کے لیے سٹیٹ بینک پر عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 28ء کے اختتام تک سٹیٹ بینک کا ہدف ہے کہ ایک کروڑ افراد کو مالی خواندگی سے روشناس کرایا جائے۔