• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسلم غوری اسپیشل سیکریٹری قومی صحت ڈویژن تعینات

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کےگریڈ 22 کے افسر محمد اسلم غوری کوسپیشل سیکریٹری قومی صحت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔وہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے ۔ در یں اثنا پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ر) علی رضا کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید