• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک(نیوز ڈیسک)غزہ صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے، اقوام متحدہ،صحافی سچائی کی تلاش میں خطرات کا سامنا کررہے ہیں، انتونیو گوتریس ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ صحافیوں کے لیے کسی بھی تنازعے میں سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم پر استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نےکہا کہ دنیا بھر میں صحافی سچائی کی تلاش میں بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید