کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نے مبینہ طورپر نومولود بچوں کو فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث نجی کلینک کی ڈاکٹر اور ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے نومولاد بچہ کو بازیاب کرالیا ۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانہ میں گذشتہ روز سارنگ ولد یونس نامی شہری نے پولیس کو بتایاکہ میں جوکھیو گوٹھ نوری آیاد جامشورہ کا رہنے والا ہوں ،میری اہلیہ حاملہ تھی اورچند ماہ پہلے روٹھ کر والدین کے گھر چلی گئی تھی،5اکتوبر کو میری اہلیہ اپنی والدہ کے ساتھ زہرہ کلینک معائنے کے لیئے گئی ڈاکٹرزہرہ نے آپریشن تجویز کرتے ہوئے رقم جمع کروانے کا مطالبہ کیارقم نہ ہونے پرڈاکٹرنے مشورہ دیا کہ وہ ایک عورت کو جانتی ہیں جو غریبوں کی مدد کرتی ہےوہ خاتون غریب بچوں کو پالتی بھی ہے ،وہ تمھارے آپریشن کا خرچہ بھی ادا کردے جس پر میری بیوی اور ساس نے حامی بھرلی ۔شمع زوجہ اعظم نامی خاتون نے آکراسپتال کے اخراجات ادا کیے اور میری اہلیہ سے بچہ لے لیامجھے اپنے رشتہ داروں سے بعد میں معلوم ہوا کہ میرا بیٹا ہوا ہے لیکن وہ شمع نامی عورت لے گئی ہےمیں اسپتال پہنچا اور معلومات لی، شمع نامی خاتون کا نمبر دیا گیاشمع نامی خاتون رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اس کا نمبرنمبر بند ہے، کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے،مجھے شبہ ہے کہ شمع نامی خاتون نے میرا بچہ کسی اور کو فروخت کر دیا ہے، لہذاقانونی کارروائی کی جائے۔