• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں انتظامی حدود کا ازسرنو تعین کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں انتظامی حدود کا از سر نو تعین کر رہے ہیں، صوبائی حکومت اپنی تمام پالیسیوں میں وسائل کے مؤثر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو سنجاوی میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی دعوت پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سنجاوی جیسے خوبصورت مگر دور افتادہ علاقے کے عوام ہر طرح کی بنیادی سہولیات کے مستحق ہیں اور حکومت بلوچستان کی یہ اولین ترجیح ہے کہ یہاں کے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید