• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خلائی قوت میں اضافہ، خلائی ایجنسی کا بھاری سیٹلائٹ خلا میں روانہ

نئی دہلی(اے ایف پی )بھارتی خلائی قوت میں اضافہ، خلائی ایجنسی کا بھاری سیٹلائٹ خلا میں روانہ ،ہمارا خلائی شعبہ ہمارے لیے مسلسل فخر کی علامت بنتا جا رہا ہے،وزیر اعظم نریندر مودی ، یہ سیٹلائٹ طیاروں اور آبدوزوں کے درمیان رابطوں‘‘ میں مدد کرے گا،بھارتی بحریہ،بھارت نے اتوار کو اپنا اب تک کا سب سے بھاری مواصلاتی سیٹلائٹ (CMS-03) لانچ کیا جو ملکی خلائی پروگرام کی تازہ کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ سیٹلائٹ لے جانے والا LVM3-M5 راکٹ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں واقع شری ہری کوٹا لانچ اسٹیشن سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:26 بجے روانہ ہوا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے، جو 2040 تک ایک بھارتی خلاباز کو چاند پر بھیجنا چاہتے ہیں کہا کہ ہمارا خلائی شعبہ مسلسل ہمارے لیے باعث فخر بنتا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے جمعرات کو بتایا تھا کہ تقریباً 4,410 کلو گرام وزنی یہ سیٹلائٹ ملک سے لانچ کیا جانے والا ’’سب سے بھاری مواصلاتی سیٹلائٹ‘‘ ہے۔
اہم خبریں سے مزید