• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پینی کا سکّہ ختم، کاروباری افراد کو مشکلات

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ میں سینٹ کا سکّہ ختم، کاروبار قیمتوں کے گول کرنے کی نئی مشکل میں، امریکی ٹریژری نے پینی کی تیاری بند کردی، ریٹیلرز گاہکوں کو ناراض کیے بغیر لین دین کی کوشش میں مصروف، غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکہ میں ایک سینٹ کے سکّے (پینی) کی تیاری روک دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز کو نقدی لین دین میں نئی مشکلات کا سامنا ہے۔ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریژری اور قانون ساز اداروں کی طرف سے واضح ہدایات نہ ہونے کے باعث انہیں قیمتوں کو کم یا گول کرنا پڑ رہا ہے، جس سے منافع پر اثر پڑ سکتا ہے۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ، اور کروگر نے صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔ بعض ریاستوں جیسے کیلیفورنیا اور نیویارک میں قانون کے تحت درست تبدیلی دینا لازمی ہے، جو گول قیمتوں کے نفاذ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید