کراچی (اسٹاف رپورٹر/ذیشان صدیقی) ورلڈ کلچر فیسٹول کے تیسرے روز پانچ فلموں کی اسکریننگ کی گئی جن میں شیڈو،ریدھم آف اور اون این ایرو، ہیلڈ بیک، کاراوانا، ٹرو ریلیز، Two Riverشامل تھیں۔ علاوہ ازیں بلجیئم کی میوزیشن روسی ٹائکر میوزک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس ورک شاپ میں آلات میوزک کے استعمال کے طریقہ کار سے آگہی دی گئی۔ فیسٹول کے تیسرے روز اپن مائک سیشن بھی رکھا گیا۔ تیسرے روز کا اختتام ڈانس نائٹ سے ہوا۔ جس میں پاکستان، کانگو، مراکش اور دیگر ممالک کے فنکاروں نے حاضرین کو روایتی ڈانس سے محظوظ کیا۔ اس سیشن کے اوپن مائیک سیشن میں شرکت کیلئے شام، مراکش، کانگو اور امریکا سمیت دنیا بھر سے فنکار آئے ہیں۔ فنکاروں نے بہت بھرپور انداز میں پرفارم کیا اور داد سمیٹی۔ اس سیشن میں فنکاروں نے ڈانس میوزک تھیٹر فائن آرٹس سمیت مختلف تخلیقی فن کے پہلوؤں پر گفتگو کی اور ورلڈ کلچر فیسٹول کی اہمیت اور افادیت کو سراہا۔فیسٹول میں یونائیٹڈ اسٹیٹس فوکس کے تحت 5مختصر فلمیں ریلیز کی گئیں۔ ان میں اپنی دھن میں ، ایک سو کا ہوا تیر، سائے ،دو دریا اورفلم کاراواناشامل تھیں۔ فلم اپنی دھن میں پاکستانی نژاد امریکی کتھک فن کارہ فراخ سلیم کی فنی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی ہے ۔ فلم پارکر، بول ایک فقرہ،ایک روکا ہوا تیر شامل ہیں ۔فلم سائے ایک وہیل چیئر پر بیٹھے معذور فن کارہ کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی ہے ، فلم کاراوانا ایک امریکی سماجی کارکن کی کہانی پر مبنی ہے فلمیں مختصر مگر بھرپور ہیں ۔