• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجکستان نے دوشنبے میں بھارتی فضائی اڈا بند کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد) تاجکستان نے دوشنبے میں واقع بھارتی آئنی فضائی اڈے کو فوری طور پر بند کردیا ہے جس کے ساتھ ہی وسطی ایشیا میں نئی دہلی کی دو دہائیوں پر محیط محدود فوجی موجودگی کا باضابطہ اختتام ہو گیا ہے۔ دوشنبے کے قریب واقع آئنی ایئربیس جسے گِسار ایئروڈروم بھی کہا جاتا ہے، 2002 سے بھارت کے زیراستعمال تھا۔ بھارتی فضائیہ نے اس اڈے پر رن وے کی توسیع، ہینگرز، اور کنٹرول ٹاور کی تعمیر کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے تھے۔ یہ اڈہ افغانستان میں بھارتی مفادات کے تحفظ اور انسانی و دفاعی امداد کی ترسیل کے لیے ایک اہم مرکز سمجھا جاتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے یہاں اپنے ایس یو 30 ایم کے آئی طیاروں کے آزمائشی مشن بھی سرانجام دیے تھے۔
اہم خبریں سے مزید