واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔انتقال نمونیا اور دل کے عوارض سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوا،خاندانی ذرائع، سخت گیر حد تک قدامت پسند ڈک چینی کو امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ طاقت ور اور سب سے زیادہ داخلی سیاسی تقسیم کا باعث بننے والے نائب صدور میں سے ایک قرار دیا جاتا تھا، جنہوں نے صدر صدام حسین کی حکومت کے خلاف عراق میں امریکی فوجی مداخلت کی بھی بھرپور حمایت کی تھی۔