• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”لائیو سٹاک کی ترقی میں حکومت کا کردار“ کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(خبرنگار) وزیر لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے “لائیوسٹاک کی ترقی میں حکومت کا کردار” کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ پاکستان کی زرعی معیشت کا سنگِ بنیاد ہے، جو قومی جی ڈی پی، روزگار کے مواقع اور غذائی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں 11 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 32 سے کم پی ایم ٹی سکور رکھنے والی بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین میں گاڑیوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک کو ایک “اکوموڈیٹنگ ڈیپارٹمنٹ” سے نکال کر فعال اور نتیجہ خیز ادارہ بنا دیا ہے۔وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ رواں برس پنجاب میں آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب کے دوران محکمہ لائیوسٹاک نے تقریباً 22 لاکھ جانوروں کو ریسکیو کیا اور ویکسینیشن کی۔
لاہور سے مزید