• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IPH کا ہسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر بنانے میں نمایاں کردار، ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور(خصوصی نمائندہ)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ صوبے میں صحت عامہ کے فروغ، ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو بہتر بنانے اورمعاشرہ میں بیماریوں کی روک تھام میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں صحت عامہ کے نظام میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ پروفیسر فاروق افضل نے ان خیالات کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں ہسپتال انتظامیہ کی استعداد کار میں اضافے اور بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے سیمنار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل نے کہا کہ ادارہ نہ صرف بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف ہے بلکہ ہسپتال انتظامیہ اور صحت عامہ کے دیگر شعبہ جات کے لیے تربیتی پروگرامز کورسز بھی انعقاد کر رہا ہے۔
لاہور سے مزید