لاہور (خصوصی رپورٹر)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال روڈ ای ایم ای سگنل، ٹھوکر سے موٹروے انٹری پوائنٹ اور رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا۔