لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی بلڈ ڈو نرسو سا ئٹی نے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے باہمی اشتراک سے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں روڈ سیفٹی اور ذمہ دار شہریت کو فرو غ دینے کے مو ضو ع پر ٹریفک آ گا ہی سیمینار کا انعقادکیا۔ جس کی صدارت ڈین فیکلٹی ویٹر نری سائنس پروفیسرڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کی جبکہ سینئر سپریٹینڈ نٹ پولیس (ایس ایس پی) مقصود احمد لون نے مہمان خصو صی کے فرا ئض سرانجام دیے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فیکلٹی لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد ایوب کے علاوہ طلبہ،فیکلٹی ممبران اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔