• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امن، بھائی چارے اور تشدد کے کلچر کی مخالفت کا امین، سلمان رفیق

 لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس السلفیہ کے وفد سے ملا قات کی۔۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، کرنل ریٹائرڈ شہزاد، ڈاکٹر احمد خاور، سہیل رضا و متعلقہ افسران موجود تھے۔وفاق المدارس السلفیہ کے وفد میں مرکزی نائب امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان رانا محمد شفیق خان پسروری، محمد یسین ظفر، محمد سلیمان، عتیق الرحمن، حافظ محمد یونس و دیگر موجود تھے ملاقات کے دوران امن و امان و اتحاد بین المسلمین پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ریاست سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ ریاست پاکستان امن، بھائی چارے اور تشدد کے کلچر کی مخالفت کی امین ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر اصغر نقی، چیئرمین گیسٹرو اینٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر عمران، عامر صدیق و دیگر نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ میو ہسپتال لاہور میں گیسٹرو اینٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے بہت جلد مریضوں کو ریلیف دینے کے سفر کا آغاز ہو جائے گا۔
لاہور سے مزید