• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ کا قیام

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب لیبرڈیپار ٹمنٹ میں سیکرٹری نعیم اور کمشنر PESSI نے ڈاکٹر فرید ایم ایس کی دور رس پلاننگ کو مدنظر رکھتے ہوئے منسٹر لیبر کی اجازت سے رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس مقصد کےلئے پروفیسر ڈاکٹر شعیب حنیف جنرل تھوریسک سرجن اور ڈاکٹر رابعہ پلمونولوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ تھوریسک سرجری ایک پیچیدہ شعبہ ہے۔ پاکستان میں اس کے گنے چنے ماہر ہیں۔ PESSI کے ارباب نے اسے غریب مزدوروں اور فیکٹری ورکرز کے لئے احسن اقدام قرار دیا ہے۔
لاہور سے مزید