لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان تعلقات کو تجارت کے ذریعے وسعت دینے کی ضرورت ہے، سردار سلیم حیدر سے پاکستان میں تعینات نئے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، گورنر کی بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔