• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے جدید ترین طیارہ بردار جہاز "فوجیان" بحری بیڑے میں شامل کر لیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بیجنگ (جنگ نیوز)چین نے اپنا جدید ترین اور اب تک کا سب سے طاقتور طیارہ بردار جہاز "فوجیان" باضابطہ طور پر بحری بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔ امریکاکے ساتھ بحری دوڑ تیز، فوجیان چین کا تیسرا اور اب تک کا سب سے جدید طیارہ بردار جہاز ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ تقریب صوبہ ہائنان میں چینی صدر شی جن پنگ کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جنہوں نے جہاز کا معائنہ کیا اور ملاحوں سے ملاقات کی۔ فوجیان چین کاتیسرا طیارہ بردار جہاز ہے، جس میں جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ سسٹم نصب ہے، جو طیاروں کو زیادہ رفتار سے روانہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی فی الحال صرف امریکہ کے پاس موجود ہے۔یہ جہاز بھاری اسلحہ اور ایندھن سے لیس طیارے دور تک روانہ کر سکتا ہے، جو اسے چین کے سابقہ طیارہ بردار جہازوں لیاؤننگ اور شینڈونگ سے کہیں زیادہ طاقتور بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق فوجیان کی شمولیت چین کی تیزی سے پھیلتی بحری طاقت کی علامت ہے، جو اب دنیا کی سب سے بڑی بحریہ بن چکی ہے۔ اس پیش رفت سے بحرالکاہل میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید